اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ نے پاکستان میں لشکر طیبہ سے وابستہ چار گروہوں کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں لشکر طیبہ سے وابستہ چار گروہوں منجملہ جماعۃ الدعوی، انفال ٹرسٹ، تحریک حرمت رسولۖ اور تحریک تحفظ قبلہ اول کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ مغربی افغانستان کے شہر ہرات میں تئیس مئی کو ہندوستان کے قونصل خانے پر ہونے والے حملے میں لشکر طیبہ کا ہاتھ رہا ہے۔ امریکہ نے پاکستان کی جماعۃ الدعوی کے سربراہ حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیلئے ایک کروڑ ڈالر کا انعام بھی معیّن کیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ دوہرے معیار کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے اور وہ مقبوضہ فلسطین کے علاقوں منجملہ غرب اردن اور غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحانہ کاروائیوں کی حمایت کررہا ہے کہ جن میں ابتک ہزاروں فلسطینی مسلمان شہید و زخمی ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲